وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
Advertisements
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بنگلہ دیش کیخلاف دوسر ا ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور8دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسر ا ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ باؤلرساجد خان نے12وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔قومی کرکٹرز نے میدان میں عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اور سیریز میں فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔