وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے پر مریم اورنگزیب کے بیان کی مذمت

Usman Buzdar

بدتہذیبی اور بد تمیزی مسلم لیگ ن کا وطیرہ،مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہرپاکستانی کی دل آزاری کی ہے

نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ ن اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے

لاہور25 جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے پر مریم اورنگزیب کے بیان کی مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدتہذیبی اور بد تمیزی مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے – مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہرپاکستانی کی دل آزاری کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اخلاقی، سیاسی و جمہوری اقدار کا کوئی وجود نہیں – نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے – کوئی بھی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا چناؤ نہیں کر سکتا -انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے- وزیر اعظم عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان سے دلی محبت رکھتے ہیں –