187 ارکان کی حمایت کا دعویٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے: فواد چودھری,میاں اسلم اقبال
Advertisements
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخ کے تعین کیلئے وفد کی پرویز الہٰی سے ملاقات جاری ہے، فیصلہ ہونے کےبعد اجلاس طلب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
Advertisements
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔