انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین کا نیا سروے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزراء اعلیٰ سے آگے

Usman-Buzdar

پینتالیس فیصد رائے دہندگان نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تعلیم اور صحت کی سہولتوں اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

چھیاسی فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں

پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن

 ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی پنجاب میں 51فیصدکا وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی کارکردگی پراظہار اطمینان

پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مطمئن

لاہور18جنوری:-انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے-سروے کے مطابق پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے۔ خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی-سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں جبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی۔ سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں۔ صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے، 56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی۔ سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے۔ ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 48، بلوچستان میں 43 اور سندھ میں 38 فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے۔ پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔