ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان، کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی بھی عیادت ک
وزیر اعلیٰ نے ہر زخمی پولیس اہلکار سے ملاقات میں حوصلہ بڑھایا اورواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت
لاہور30نومبر:-وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر اوراہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔