محسن نقوی کی رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید کانسٹیبل غلام حسین کی نماز جنازہ میں شرکت
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد سے ملاقات،دلاسہ دیا او رانکے حوصلے کوسراہا،دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
شہیدکانسٹیبل قاسم اورشہید ارشاد کے اہل خانہ سے پولیس لائنز رحیم یار خان میں ملاقات، دعا مغفرت،شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت
لاہور30نومبر:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس لائنز رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد سے ملاقات کی، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بیٹے غلام حسین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ قوم شہید کانسٹیبل غلام حسین کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔پنجاب حکومت شہید غلام حسین کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس لائنز میں شہیدکانسٹیبل قاسم اورشہید ارشاد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور ان کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں پر ناز ہے۔پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔شہید ہونے والے کانسٹبیلز غلام حسین، محمدقاسم اور محمد ارشاد نے بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔