Advertisements

مریم نواز کی عمرہ کی ادائیگی،خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے 

Advertisements

  وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ حرم شریف پہنچنے پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارت خاص کی گئی


لاہور 8اپریل:- ……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ گئیں۔حرم شریف پہنچنے پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارت خاص کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوروفد نے عمرہ کی ادائیگی کی،خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حرم پاک میں دونوافل ادا کیے۔انہوں نے صفہ اورمروہ کے درمیان سعی کا فرض ادا کیا اورعمرہ کی تکمیل پر شکرانے کے نوافل ادا کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عمرہ کرنے کے بعدخصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اورسالمیت کیلئے دعا کی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی طور پر دعائیں کیں

Advertisements