Contact Us

مریم نوازخود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں،خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا

Corruption in Rock Salt Mining Lease,Punjab cabinet decided to refer the case to NAB

یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں، جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، مریم نواز شریف

 انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے،پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوتے:وزیراعلی


لاہور28فروری:……وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں۔مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی۔اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے۔یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ رانا آفتاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پاس بھیجا اور پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

مزید پڑھیں