Contact Us

وزیر اعلی مریم نواز کے دورے کے دوران چولستان میں پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کی منصوبے کی منظوری

Chief Minister Punjab Marriam Nawaz approves pipeline lying project for water in Cholistan


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گرین پاکستان انیشیٹیو  کے مرکزی دفترکا دورہ،بریفنگ، لِمز کی کاوشوں کو سراہا

راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے اڈیالہ روڈ کو دو رویہ، میگا ٹرانسپورٹ پراجیکٹ، مال روڈ راولپنڈی کو سگنل فری بنایا جائیگا نا لہ لئی پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا یا جائے گا:اجلاس میں فیصلہ


لاہور29جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین پاکستان انیشیٹیو ) کے مرکزی دفترکا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو آج گرین پاکستان انیشیٹیو کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لِمز کی کاوشوں کو سراہا اور اس انتھک محنت پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کے دورے کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔زراعت کے شعبے کو موثر بنانے کیلئے چولستان کے علاقے کیلئے ایک منفرد منصوبے کی منظوری دی گء جس کے تحت چولستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں زراعت کی بہتری کیلئے کسانوں کو جدید زرعی آلات فراہم کئے جائینگے۔ پنجاب میں جانوروں کی افزائش کرکے اعلیٰ نسل کی لائیو سٹاک متعارف کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا۔ ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے گر د و نواح میں شجرکاری کا فیصلہ کیا۔شجر کاری جڑواں شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں پھپڑوں کا کام کریگی۔ملکہ کوہسار کی قدرتی خوبصورتی اور حسن  بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ راولپنڈی شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے نالہ لئی پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جائے گا۔راولپنڈی کے شہریوں کی سہولت کیلئے اڈیالہ روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا۔ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے معیاری میگا ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ مال روڈ راولپنڈی کو سگنل فری بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں