Advertisements

وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نےحضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا

chief-minister-parvaiz-ilahi-bathed-the-shrine-of-hazrat-data-ganj-baksh-with-rose-water
Advertisements

لاہور8 اگست:-حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب آج منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔ میاں اسلم اقبال،حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر)اسد اللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات نے بھی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒکے مزار کو غسل دیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش  ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔