Contact Us

وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس،کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

CM Punjab orders to launch a grand operation agaist Kaccha area dcoits

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے،محسن نقوی کی ہدایت

 گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے، پولیس کی کاررؤائی میں 4 ڈاکو مارے گئے،بریفنگ


لاہور30 نومبر:-وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت آج رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف  جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے جبکہ پولیس کی کاررؤائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی۔گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزراء عامر میر،ابراہیم حسن مراد،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھ

مزید پڑھیں