Advertisements

وزیراعلیٰ محمود خان کا وفاقی حکومت کیخلاف طاقت کے استعمال کا اعلان

CM KP Mehmood Khan
Advertisements

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئندہ لانگ مارچ کی کال پر صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی

پشاور میں تقریب سے خطاب میں محمود خان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈ حکومت نے جو کیا ہے اس کا بدلہ ضرور لیں گے، آج لیگل ٹیم کو بلایا تھا، ان سے مشاورت کی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کروں گا۔

Advertisements

 کارکنوں کی شہادت کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، خان صاحب مارچ کا اعلان کرینگے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کرونگا، شہباز شریف مینٹل کیس ہے، بشام میں وہ اپنے کپڑے فروخت کرنا چاہتا تھا، چوری کے کپڑے کوئی نہیں خریدتا، وزیراعظم کو الٹی میٹم دے رہا ہوں کہ کے پی کا حق چھین کر رہیں گے، وفاقی حکومت کے خلاف مقدمات درج کرینگے۔