وزیر اعلی مریم نواز تحصیل احمدپور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں شہزاد سہیل خاکوانی
Advertisements
حالیہ سیلاب میں تحصیل کی درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اُنہیں بھی صوبے کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں کی طرح مساوی مراعات دی جائیں تحصیل رہنما مسلم لیگ ن
احمد پور شرقیہ( پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل احمد پور شرقیہ کے سینیئر رہنما شہزاد سہیل خان خاکوانی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کوبھی آفت زدہ قرار دیں- اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جہاں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے، ان سیلاب زدہ افراد کی بحالی اور مالی امداد کے لیے ضروری ہے کہ انہیں بھی پنجاب کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں کی طرح مالی مراعات دی جائیں اور علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے
Advertisements

