Advertisements

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز(ڈی جی پی آر)کی ری سٹرکچرنگ کا حکم

Chief Minister Maryam Nawaz Sharif Orders Restructuring of Directorate General of Public Relations (DGPR)
Advertisements


 ڈی جی پی آر کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

سچ اور جھوٹ کی پرکھ کیلئے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی

Advertisements

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کی ہدایت، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی تفصیلی بریفنگ

لاہور03 – ستمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز(ڈی جی پی آر)کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دیااور ادارے کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن پر بھی زوردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دی اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے دور حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔ کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے۔ ڈی جی پی آر کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اطلاعات کی فروانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔سچ اور جھوٹ کی پرکھ کے لئے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی۔