مریم نواز کا وعدہ پورا ،بہاولپور کے چک نمبر 6 کے محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کو سکوٹی مل گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لے کر پہنچے
لاہور7 مئی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا-بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے -ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے-وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوری بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی-چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا-چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا-