Contact Us

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں لاہور کے بعد بہاولپور میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

Chief Minister Punjab Marryam Nawaz inagurates Field Hospital Project in Abbasnagar, Bahawalpur

احمد پور تاجھانگرہ شرقی 26 کلومیٹر طویل روڈ پراجیکٹ کابھی افتتاح،خاتون کی دعوت پر اس کے اہلخانہ کے ساتھ ملکر کھانا کھایا

لاہوریکم مئی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف لاہور میں فیلڈ ہسپتال کے افتتاح کے بعد بہاولپور پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بہاولپورکے نواحی علاقے عباس نگر /چک نمبر

   چک 6 بی سی کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں لاہور کے بعد بہاولپور میں بھی فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الٹرا ساؤنڈ روم،فارمیسی اورلیبارٹری کا بھی مشاہد ہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الٹرا ساؤنڈ روم کا معائنہ کیا،عملے سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف افتتاحی تقریب کے بعد موجود خواتین کے پاس پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ گئیں۔ایک معمر خاتون جویریہ بی بی کی اپیل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اسے خود فیلڈ ہسپتال میں لے گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود پاس کھڑے ہو کرایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور ای سی جی کرائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خاتون کے بیٹے عثمان کو پاس بلا کر پیار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایک دیہاتی جمشید ارشد کی دعوت پر انکے گھر گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر گھر کے مقیم خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سے اپنا تعارف کرایااوربے وقت تکلیف دینے پر رسمی معذرت کی۔ دیہی خواتین نے وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”تہاڈاآوناں ساڈے سر متھے تے،جم جم پہ آوؤ“۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کی طرف سے کھانے کی دعوت قبو ل کرلی اور اہلخانہ کے ساتھ چارپائیوں پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سادا دیسی کھانے کی تعریف کی اورشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کے سادا دل لوگوں سے ملکر بہت خوشی ہوئی، صاف ستھرے گھر اوررہن سہن قابل رشک ہے۔پنجاب کے ہر گاؤں کی ترقی اوربہتری میرا عزم ہے۔چاہتی ہوں ہر گاؤں میں سکول اورہسپتال ہو،اچھی سڑکیں اورصاف ستھرا ماحول ہو۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے احمد پورتاجھانگرہ شرقی 26 کلومیٹر طویل روڈ پراجیکٹ کابھی افتتاح کردیا۔سینیٹر پرویزرشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،معاون خصوصی ذیشان ملک،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

٭٭٭٭

مزید پڑھیں