Advertisements

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا وکلاء برادری کیلئے رہائشی کالونیاں اورمفت علاج کی سہولت دینے کا اعلان

Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi meeting with lawyers
Advertisements

 لاہور27ستمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، عابد زبیری اور امتیاز رشیدصدیقی کی قیادت میں سپریم کورٹ کے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،صوبائی مشیر عامر سعید راں،معروف ایڈووکیٹ حسان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے ملاقات کے دوران وکلاء برادری کی ویلفیئر کے لئے بڑے اعلانات کیے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے وکلاء برادری کے لئے رہائشی کالونیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونیوں کی طرح ہر ضلع اور ہر تحصیل میں وکلاء برادری کے لئے  کالونیاں بنائیں گے۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور ان کی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولت دیں گے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پبلک ڈیفنڈر ایکٹ کو فی الفور بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ڈیفنڈر ایکٹ کے تحت پنجاب میں 1500 تک وکلاء کو اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے لئے سروس سٹرکچر اور شاہ چراغ  بلڈنگ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر عامر سعید راں نے بتایا کہ شاہ چراغ  بلڈنگ کے قریب پارکنگ پلازے کا 18۔2017 میں نقشہ منظور کرایا تھا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بار کونسل کی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کا اعلان کیا اورکہا کہ  میں نے اپنے سابقہ دور میں پنجاب بار کونسل کی عمارت کو شروع کیا اور اسے مکمل بھی کیا۔وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔سپریم کورٹ کے وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اعلانات پر چند روز میں کام ہوتا نظر آنے گا۔میرے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اوروکلاء کے وفد نے وزیراعلیٰ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کرکے آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ سابق دور کے آپ کے کام آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ مختصر مدت میں آپ نے عوامی فلاح کے بے پناہ کام کئے ہیں۔وفد میں جہانگیر جھوجہ، ارشد جہانگیر جھوجہ، آصف چیمہ، منظور وڑائچ، ثاقب گوندل، سردار طارق، صفدر شاہین پیر زادہ، بشارت گل، محمد جہانزیب، رانا ذوالفقار، نادردوگل، مختار رانجھا، صفدر بوسال، چودھری منور، امیر عباس، وحید راجہ، آغا اسامہ، صاحبزادہ امجد نواز، شمشاد ملہی، مدثر وڑائچ، محمد نواز اور دیگر شامل تھے۔