وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا جنوبی پنجاب میں سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد کا اعلان — مکمل تباہ ہونیوالے گھروں کے مالکان کو 6لاکھ اورجزوی تباہ ہونیوالے گھروں کے مالکان کو 4لاکھ روپے مالی امداد دینگے:پرویز الٰہی
لاہوریکم اگست: :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 6لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی جبکہ جزوی طورپرتباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 4لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیں گے۔سیلاب متاثرہ افراد کے لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں سروے کومکمل کرائیں۔سروے کا عمل آسان اورسادہ رکھا جائے اورسروے کے لئے مقامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔متاثرہ افراد کو سروے کے عمل کے دوران کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور مالی امداد متاثرہ افراد تک جلد از جلد پہنچ جانی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اورمتاثرہ افراد کو خشک خوراک تسلسل کے ساتھ پہنچائی جائے۔دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے اوردریاؤں کے پشتے مزید مضبوط بنانے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ضروری وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ میں کل راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں اورتمام صورتحال کا خود جائزہ لوں گا۔سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور،ڈیرہ غازی خان خصوصاً تونسہ،مظفر گڑھ میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔عوامی نمائندوں واراکین اسمبلی امینہ جعفر لغاری،محسن لغاری،محمد سیف الدین خان کھوسہ، محمد اویس دریشک،فاروق امان اللہ دریشک، سردار احمد علی خان دریشک،محمد محی الدین خان کھوسہ،عبدالحی دستی،جاوید اختر،خواجہ محمد داؤد سلیمانی،محمد اشرف خان رند، نیاز حسین خان،میاں علمدارعباس قریشی، محمدعون حمید،محمد رضا حسین بخاری،محمد معظم علی خان،نوابزادہ منصوراحمد خان،چیف سیکرٹری کامران افضل،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمظفر گڑھ،راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنرزویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔