Advertisements

چیف منیجر پنجاب بینک ارشد بھٹی کے حقیقی چچا سلیم بھٹی انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون

AhmedpurEast map
Advertisements

محمد سلیم بھٹی کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان عظمت سلطان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ بینک آف پنجاب احمد پور شرقیہ کے چیف مینجر محمد ارشد بھٹی کے حقیقی چچا محمد سلیم بھٹی انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون محمد سلیم بھٹی کی نماز جنازہ عظمت سلطان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں جس میں وکلاء تاجروں صحافیوں شہریوں کے علاوہ بینکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- بعد ازاں محمد سلیم بھٹی مرحوم کے جسدِ خاکی کو قبرستان عظمت سلطان میں سپرد خاک کر دیا گیا -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ چیف منیجر بینک آف پنجاب محمد ارشد بھٹی کے حقیقی چچا محمد سلیم بھٹی کے انتقال پر ان کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی محمد سلیم بھٹی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Advertisements