Advertisements

چیف جسٹس پاکستان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پراز خود نوٹس

Chief Justice of Pakistan Atta Umar Bandyal
Advertisements

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو کیس کی سماعت  آج  (23 فروری) سے  دوپہر 2 بجے کرے گا۔

Advertisements

  بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ 

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس 3 سوالات پر لیا گیا، دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ ازخود نوٹس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں 14 اور 17 جنوری کو تحلیل ہوئیں، آرٹیکل 224 ٹو کے تحت انتخابات اسمبلی کی تحلیل سے 90 روز میں ہونا ہوتے ہیں، آئین لازم قرار دیتا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، انتخابات کی تاریخ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کے پی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکرز کی درخواستیں بھی آئیں۔