چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ جوڈیشل کمپلکس کا افتتاح کر دیا
وکلاء میرے ماتھے کاجھومر ہیں بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے احمد پور شرقیہ بار کو جوڈیشل کمپلیکس ملنا بہت بڑا تحفہ ہے تمام وکلاء اور سائلین کے بہت سارے مسائل حل ہونگے جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم کی احمد پور شرقیہ آمد پر وکلاء اور ججز نے پرتپاک استقبال کیا , گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم کی احمد پور شرقیہ آمد جوڈیشل کمپلکس کا افتتاح کیا ۔احمدپور شرقیہ پہنچنے پر وکلاء اور ججز نے پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چیف جسٹس پنجاب لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم احمد پور شرقیہ جوڈیشل کمپلکس کا افتتاح کرنے احمدپورشرقیہ پہنچیں تو وکلاء اور ججز صاحبان نے پرتپاک استقبال کیا پھول نچھاور کیے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
چیف جسٹس صاحبہ کوجوڈشیل کمپلکس کی بننے والی عمارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں میں کہا کہ وکلاء میرے ماتھے کاجھومر ہیں بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے احمد پور شرقیہ بار کو جوڈیشل کمپلیکس ملنا بہت بڑا تحفہ ہے ,تمام وکلاء اور سائلین کے بہت سارے مسائل حل ہونگے -آخر میں ججز صاحبان کو شیلڈز دی گئیں اورچیف جسٹس عالیہ نیلم کو نواب آف بہاولپور کا قلعہ ڈروار کا نقوش سخاوت کے طور پر پیش کیا گیا جو انہوں نے سراہا- تقریب میں صدر بار احمد پور شرقیہ مہر شوکت یار جنرل سیکرٹری خورشید بلوچ سابق جنرل سیکرٹری شہزاد گل نیازی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء صاحبان کی کیثر تعداد نے شرکت کی – پنجاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

