مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی نثار احمد خان مرحوم کی 45 ویں برسی خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی

پروفیسر شہزاد احمد خان کی اقامت گاہ محلّہ سرور شاہ میں نثار احمد خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی جبکہ شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا
مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی نثار احمد خان 23برس کی عمر میں 18 اپریل 1980ء کو سرکٹ ہاؤس بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی , اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان کے بڑے بھائی نثار احمد خان مرحوم کی 45 ویں برسی پروفیسر شہزاد احمد خان کی اقامت گاہ محلہ سرور شاہ میں خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی گئی-اس موقع پر نثار احمد خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی جبکہ شرکا میں طعام بھی تقسیم کیا گیا – خیال رہے کہ نثار احمد خان 23 سال کی عمر میں 18 اپریل 1980 کو سرکٹ ہاؤس بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے تھے-