چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کی 17ویں برسی خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی گئی

برسی کی تقریب میں احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا
احمد پور شرقیہ : چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کی 17ویں برسی ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی جس میں دینی مدرسہ کے طلبہ کے علاوہ عزیز و اقارب اور چند ساتھیوں نے شرکت کی -اس موقع پر احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا- اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ سید نجم الحسن بُخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے قبرستان ترکلے شاہ میں اپنی والدہ مرحومہ کے علاوہ اپنے والد مرحوم کیپٹن ریٹائرڈ عبدالصمد خان اور چھوٹے بھائی نثار احمد خان مرحوم کی قبروں پر بھی حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی