مدیر احسان احمد سحرکی پیر سید محمد شاہ جرار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد, اہلیہ مرحومہ کی جانب سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے پراظہار تشکر
اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں خصوصی دعائیں کرنے پر آپ کا سپاس گزار ہوں احسان احمد سحر کا مکالمہ
اوچ شریف (نامہ نگار) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے ممتاز روحانی و دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار سے ان کے مدرسہ قاسمیہ اوچشریف میں ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی- چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے اس موقع پرپیر سید محمد شاہ جرار سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی جانب سے خانہ کعبہ کا ایک مرتبے طواف کیا اور اس دوران انہوں نے قران مجید کا ایک سپارہ بھی تلاوت کیا- مزید براں پیر سید محمد شاہ جرار نےایک قران مجید کی تلاوت
کا تحفہ بھی ایصال ثواب کیلئے سیدہ نجمہ بخآری مرحومہ کی روح کو عنایت کیا
مدیر احسان احمد سحر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر سید محمد شاہ جرار کو نہ صرف حجاز مقدس کے سفر سے واپسی پر مبارکباد دینے کے لیے حاضر ہوئے ہیں بلکہ ان کی یہ دلی خواہش تھی کہ وہ ازخود جامعہ قاسمیہ جا کر ان کا دلی شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں خصوصی دعائیں کیں -انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی پیر سید محمد شاہ جرار کو دین اسلام کی خدمت اور تبلیغ کا مشن جاری و ساری رکھنے کی مزید ہمت اور توفیق عطا کریں( آمین )