ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول محمد شریف نے کورونا سے متاثرہ 25 افسران و اہلکاران میں 25/25ہزار کے امدادی چیکس تقسیم کئے

بہاول پور: 21/دسمبر ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول محمد شریف نے کورونا سے متاثرہ 25 افسران و اہلکاران میں 25/25ہزار کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی محمد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ افسران واہلکاران جوکہ کوروناوائرس کے خلا ف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس وباء کاشکار ہوگئے تھے ان کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں۔ دوران ڈیوٹی کورونا کے شکار جوانوں کو تنہا نہیں چھوڑا گیااور آئندہ بھی ہر مشکل لمحہ میں اپنے محکمہ کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ایس پی PHP نے ایس آئی محمد بوٹا، آفتاب، محمد اجمل شریف، محمد قاسم، محمد سلیم۔ہیڈکانسٹیبلز وسیم باری، گل، نوید ارشاد اور کانسٹیبلان حسنین حیدر، شفقت علی، محمد نواز، محمد اسحاق اور دیگر افسران میں چیک تقسیم کئے۔ایس پی نے مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ھائی وے پٹرول کے ویژن کے مطابق فورس کی فلاح و بہبود کوہرصورت اہمیت دی جائے گی اورفورس کودرپیش بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔
