Advertisements

ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید

Checkpost attack in Hangu: 8 terrorists killed, 7 personnel including DSP martyred
Advertisements

 دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی دیار خان جامِ  سمیت 7 اہلکار شہادت نوش کر گئے

ہنگو:خیبر پختونخوا کےعلاقے ہنگو کی خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 شرپسند ہلاک جب کہ ڈی ایس پی شہید ہوگئے۔ ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے بڑی قربانی دی۔

Advertisements

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی دیار خان جامِ سمیت 7 اہلکار شہادت نوش کر گئے جب کہ 8 شرپسند ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی۔