چوہدری محمد ذکاءاشرف کا اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکرز محمد سرور اور جوس کیمسٹ محمد اسلم کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مغفرت کی دعا بھی مانگی تمام ورثاء کو امدادی چیک پیش کیے
بہاول پور : چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد ذکاءاشرف کا اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکرز محمد سرور اور جوس کیمسٹ محمد اسلم کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے مغفرت کی دعا کی اور ورثاء کو امدادی چیک پیش کیے۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کے شوگر ہاوس کے فٹر محمد سرور اور جوس کیمسٹ محمد اسلم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مغفرت کی دعا بھی مانگی
چوہدری محمد ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ مرحومین محمد سرور اور محمد اسلم ادارے کے نہایت ہی مخلص ایماندار اور محنتی ورکر تھے ان کے ساتھی ورکرز آج بھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ادارے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا مزید براں مرحوم محمد سرور کے ورثاءمیں شامل بیوہ حلیمہ سرور، بیٹی سعدیہ سرور، بیٹا بلال سرور، صدام حسین، جمال حسین اور مرحوم محمد اسلم کے ورثاء میں شامل بیوہ کوثر بی بی، بیٹی تانیہ بی بی، بیٹے محمد شہزاد اسلم اور فراز اسلم سمیت تمام ورثاء کو امدادی چیک پیش کیے۔ اس موقع پر مرحومین کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چوہدری ذکاءاشرف کی ذات کو علاقے کی عوام اور ملز ملازمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریب پروری میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے رب تعالی ان کی عزت صحت میں مزید اضافہ کرے۔ اس موقع پر جنرل منیجر ایگری محمد عمران، منیجر ایڈمن کرنل (ر) عابدالرحمن، اکاﺅنٹس ہیڈ رانا عثمان ضیاء میڈیا آفیسر رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔