Advertisements

برازیل کے عالمی شہرت یافتہ شوگر کین سائنسدان ڈاکٹر ویلیم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا

Chaudhry Zaka Ashraf Chairman Pakistan Sugar Mills Association Punjab
Advertisements

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں گنے کی ورائیٹیوں کی شناخت اور بہترین کوالٹی کے حامل پیداوار والے بیجوں کے حوالے سے ٹریننگ کروائی جائے گی

چئیرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف کی صدرات میں شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 32ویں بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے فیصلے
بہاول پور :  شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی 32ویں بورڈ آف گورننس کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدرات شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چئیرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے کی جس میں گنے کی فصل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور تجاویز زیر غور لائی گئیں۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ برازیل کے عالمی شہرت یافتہ شوگر کین سائنسدان ڈاکٹر ویلیم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا جو کہ گنے پیداوار پروڈکشن،کوالٹی اور بہترین ورائٹیوں پر کام کریں گے اس کے علاوہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں اسکالر پروگرام کے تحت گنے کی ورائیٹیوں کی شناخت اور بہترین کوالٹی کے حامل پیداوار والے بیجوں کے حوالے سے ٹریننگ کروائی جائے گی جس میں یونیورسٹی کے طلباء سمیت شوگرملوں کا کین سٹاف محکمہ زراعت توسیع کا عملہ اور ترقی پسند کاشتکار شامل ہوں گے ان یونیورسٹیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایگری کلچرل یونیورسٹی فیصل آباد، نوازشریف ایگری کلچرل یونیورسٹی ملتان، بابافرید ایگری کلچرل رحیم یارخان اور یونیورسٹی آف سرگودھا شامل ہیں۔

Advertisements

اس کے علاوہ بورڈ کے ایجنڈے میں یہ بھی شامل تھا کہ ایک ٹیکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی بنائی جائے جوگنے کی پیداوار کوبڑھانے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی کہ کون کون سی ورائٹیاں کن علاقوں میں زیادہ موزوں ہیں جوکہ کسان اور شوگرملوں دونوں کے لیے موافق ہوں اجلاس میں بورڈ کے ارکان نے یہ تجویز بھی دی کہ محکمہ زراعت سے شوگرکین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے چک جھمرہ میں چار سو ایکڑ زمین لے کر گنے کے بیجوں کی نئی ورائٹیوں کے حوالے سے ریسرچ سنٹربنائے۔اس کے علاوہ بورڈ سنٹر آف ایکسی لینس بھی بنائے۔ اس جلاس میں چئیرمین بورڈ چوہدری محمدذکاء اشرف سی ای او بورڈ شاہد افغان، کین کمشنر پنجاب شعیب خان جدون، سیکرٹری فوڈ سبتل الحسن شیرازی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر فاطمہ شوگرملز و ممبر میاں فیصل احمد مختیار،سی ای او شیخو شوگرملز یو سف انیس، ابراہیم طارق شفیع، صدر کسان یونین رانا افتخار،راؤ سعید، ایگری سائنسدان عامر شہزاد،محمد عمران،محمد سرور، ڈاکٹر آصف تنویر، ضیاء الحسنین،محمد بلال، میاں مصطفی سلیم،بلال اسرائیل خان،ندیم بشیر،سہیل رضا،شہزاد افضل،محمد ظفر،سہیل شہزاد، رضوان احمد و دیگر بورڈ ممبران شامل تھے۔