Advertisements

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید کی محمد اکمل شیخ کو چیئرمین سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بننے پر مبارکباد

chaudhry-tariq-and-muhammad-akmal
Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید کی ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مسلم لیگ خواتین ونگ کے ہمراہ محمد اکمل شیخ کے گھر آمد چیئرمین سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بننے پر مبارکباد پیش کی پھولوں کا گلدستہ بھی دیا۔،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سئنیر رہنما و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید نے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مسلم لیگ خواتین ونگ حمیرا یاسمین کے ہمراہ تحصیل صدر مسلم لیگ محمد اکمل شیخ کے گھر پر پہنچ کر انہیں ضلعی چیئرمین سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور بننے پر مبارکباد پیش کی اور پھول پیش کیے اس موقع پر تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد اکمل شیخ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری طارق مجید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ عام آدمی کی جماعت ہے اور مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنے کارکنان اور عہدیداران کا خاص خیال رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور بھی مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔