Advertisements

چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سےدو گھنٹے چالیس منٹ تک طویل ملاقات

Chaudhry Shujaat Hussain along with his male famiky members meet Chaudhry Pervaiz Elahi in Adiala Jail
Advertisements

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے

پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی

Advertisements

راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ  کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔

دو گھنٹے چالیس منٹ تک تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔