چوہدری شافع کی چینی قونصلیٹ آمد،معاشی تعاون بڑھانے پر گفتگو

Chaudhry shafay Hussein meets Chinese Consulate General and exchanges views to increase economic cooperation.

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چینی قونصلیٹ آمد، چینی قونصل جنرل ذا شیرن سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، چینیوں کی سیکورٹی اور معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر صنعت ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق  ہوا. صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ لاہور کے نزدیک 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے،  نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبے پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، گارمنٹ سٹی میں لیبر کالونی بھی بنے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں لیبر سستی ہے، چینی کمپنیاں یہاں اپنی سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، سولر انرجی میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔چینی قونصل جنرل ذا شیرن نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، گارمنٹ سٹی اور آئی ٹی سٹی کے منصوبوں میں پنجاب کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، چینی  قونصل جنرل ذا شیرن نے چائنیز کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا چینی قونصل جنرل نے بیجنگ میں آئندہ ہونے والی ڈیجٹل اکنامک کانفرنس سے بھی آگاہ کیا، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن ،ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے.*

مزید پڑھیں