چودھری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنے پر رہا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کیخلاف کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔  واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔   کوٹ لکھپت جیل کے باہر پرویزالہٰی کے عزیز واقارب اور دوست بھی موجود تھے، پرویزالہٰی کو عزیز واقارب گاڑی میں بیٹھا کر گھر لے گئے، پرویزالہٰی کو من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں