Advertisements

چوہدری پرویز الہیٰ کا گورنر پنجاب کے اقدام کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Pervaiz Elahi
Advertisements

لاہور : چوہدری پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدام کے خلاف ہم عدالت جائیں گے، اس نوٹیفکیشن کو نہیں مانتے یہ غیر آئینی ہے۔

Advertisements

پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے جسے تسلیم نہیں کرتے، میں وزیر اعلیٰ ہوں اور پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے