اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چوہدری پرویز الٰہی بہت جلد یزمان چولستان کا دورہ کریں گےچوہدری مونس الٰہی

Chaudhry Parvez Elahi will visit Yazman Cholistan very soon

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے دوران یزمان چولستان کے لئے پرکشش ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا —-رہنما مسلم لیگ (ق) کا سیاسی معاون وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن چوہدری افتخار چیمہ کے سپردکرتے ہوئےاظہارخیال

بہاول پور:7/دسمبر رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بہت جلد یزمان چولستان کا دورہ کریں گے اوراس دوران یزمان چولستان کے لئے پرکشش ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری افتخار چیمہ سے ملاقات کے موقع پر سیاسی معاون وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن چوہدری افتخار چیمہ کے سپردکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد افضل،ایم پی اے احسان الحق چوہدری،چوہدری یاسر رانجھا،چوہدری عامر رانجھا،چوہدری حمزہ ورک،چوہدری الیاس چیمہ اورڈاکٹر راشد رندھاوا بھی موجود تھے۔ملاقات میں چولستان آراضی الاٹمنٹ، چولستان کا پانی مستقل کرنے اور پٹہ ملکیت کے یونٹس کی کمی جیسے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری مونس الٰہی نے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیاسی معاون وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری افتخار چیمہ نے اہم ذمہ داری کی سپردگی اور ہر ممکن طریقے سے اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔دریں اثناء معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد افضل اورممبر صوبائی اسمبلی  احسان الحق چوہدری نے علاقہ کے دیرینہ مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر رہنما مسلم لیگ (ق)چوہدری مونس الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں