Contact Us

سابق سینٹر چودری سعود مجید کی قیادت میں چوہدری برادران کی صاحبزادہ عثمان عباسی کی سرکردگی میں عباسی برادران کے ساتھ رات گئے ملاقات

Chauderys led by Saud Majeed meet Abbasides in Dera Nawab Sahib
ڈیرہ نواب صاحب: سابق سینٹر چوہدری سعود مجید اور صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی کی رات گئے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر

آپ این اے 165 یزمان کی قومی و صوبائی نشستوں پر ہماری حمایت کریں ہمارا گروپ بہاولپور کی قومی نشست این اے 168 پرطارق بشیر چیمہ کے خلاف صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی بھرپور حمایت کرے گا سابق سینٹر سعود مجید کی پیشکش

میں پی پی 248 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑوں گا میرے پاس متعدد آپشن ہیں طارق بشیر چیمہ یا ڈاکٹر محمد افضل میں سے کسی کے ساتھ میرا پینل بن سکتا ہے صاحبزادہ محمد عمر عباسی کی گفتگو ،عباسی برادران اور چوہری برادران کے مابین ملاقات بے نتیجہ رہی

ڈیرہ نواب صاحب:  مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر  چوہدری سعود مجید ، سعد مسعود چوہدری اور  چوہدری محمود مجید نے گزشتہ شب ڈیرہ نواب صاحب میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی اور  صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی -سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی اور صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے -مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں اور عباسی خاندان کی شخصیات کے مابین ضلع بہاولپور کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا -چوہری سعود مجید نے پیشکش کی کہ ان کا گروپ بہاولپور کی قومی اسمبلی  نشست پر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے خلاف صاحبزادہ محمد عثمان عبّاسی کی بھرپور حمایت کرے گا اگر وہ پی پی 248 کی صوبائی نشست اور این اے 165کی قومی نشست پر  انکی حمایت کریں

صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے اس موقع پر چوہدری برادران کو بتایا کہ وہ پی پی 248 کی صوبائی نشست سے ہر حال میں الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے یہ بھی ممکن ہے کہ طارق بشیر چیمہ  حسن عسکری شیخ کو ڈراپ کر دیں اور ان کی جگہ مجھے اپنے پینل میں شامل کر لیں-  اُن کا کہنا تھا کہ  میرے پاس  کئی آپشن ہیں -میں ڈاکٹر محمد افضل سابق ایم پی اے کے ساتھ پینل بنا کربھی  الیکشن لڑ سکتا ہوں- صاحبزادہ عثمان عباسی کی قیادت میں عباسی خاندان کی شخصیات اور چوہدری  برادران کی ملاقات میں طے پایا کہ کاغذات کی اسکروٹنی کے بعد ان معاملات پر غور کریں گے اور ایک مرتبہ پھر آپس میں مل بیٹھیں گے   -نوائے احمدپور شرقیہ کے ذرائع کے مطابق عباسی برادران  اور چوہدری برادران کے مابین یہ طویل ملاقات بے نتیجہ رہی

مزید پڑھیں