تین نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے چنی گوٹھ کے دو دکانداروں سے ساٹھ ہزار روپے لوٹ لئے

Advertisements
مسلح ڈاکوؤں نے وارداتوں کا ارتکاب سر عام اڈہ چنی گوٹھ پرسلیم شاہ اور ملک ادریس کی دوکانوں پر کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار)تین مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سر شام دو دکانداروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق گزشتہ شام اڈہ چنی گوٹھ پر مقامی تاجر سلیم شاہ کی دوکان سے تقریباً 25 ہزار روپے اور ملک محمد ادریس سے 35 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی چنی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام چوراہوں کی ناکہ بندی کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Advertisements