Advertisements

چنی گوٹھ کا رہائشی حجام بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Slain Barber Mujahid Pervaiz Sangi
Advertisements

مقتول مجاہد پرویز سانگی چار بچوں کا باپ بتایا گیا ہے اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ,نماز جنازہ مدرسہ ظریفیہ مہند شریف میں ادا کر دی گئی

چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ کا رہائشی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ، تفصیل کے مطابق بروری روڈ کوئٹہ پر چنی گوٹھ کے موضع محمد نائچ کے رہائشی محمد اجمل سانگی کا پچاس سالہ بیٹا محمد مجاہد پرویز سانگی نے حجام کی دکان بنا رکھی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس کو دکان میں بیٹھے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مجاہد پرویز چار بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ، مقتول کی لاش ان کی بستی میں پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ، اس کے والدین اور عزیز و اقارب بھی غم سے نڈھال ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ مدرسہ ظریفیہ مہند شریف میں ادا کر دی گئی ہے ۔

Advertisements