Advertisements

چنی گوٹھ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے اہلیان علاقہ اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام ریلی

chanigoth Rally expressses its solidarity with Pakistan Army
Advertisements

ریلی کے شرکاء نے پاکستان کا پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے, ریلی کے شرکاء نے جھومر ڈالی اور آتش بازی کی


چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے اہلیان علاقہ اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام ایک ریلی کے شرکاء سے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ ، معروف عالم دین مفتی آفتاب خالق ، حافظ عبد المجید منتظری ، انجمن تاجران چنی گوٹھ کے رہنما سید مدثر ہاشمی اور معروف شاعر فدا حسین شہباز نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ربِ کائنات کا شکر ادا کرنے کا دن ہے جس نے پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھا۔ افواجِ پاکستان کی جرات مندی، پیشہ ورانہ مہارت اور پوری قوم کے عزم و اتحاد نے دشمن کو وہ سبق سکھایا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Advertisements

رہنماؤں نے کہا کہ آپریشن "بنیان المرصوص” پاکستان کی عسکری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ وطن عزیز پر بری نظر ڈالنے والوں کا انجام ہمیشہ ذلت و ناکامی ہو گا۔ ہمارے سپاہی، ہمارے افسران اور پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی صورت دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نظریے، جغرافیے اور خودمختاری کے محافظ ہیں۔ ہم ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے خواہاں ضرور ہیں، مگر اس خواہش کی بنیاد کمزوری نہیں بلکہ خودداری، خود اعتمادی اور قومی غیرت ہے۔مقررین نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایسی کاری ضربیں لگائیں بھارتی جنگی غرور خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ریلی موٹر سائیکلوں ، کاروں اور پیدل افراد پر مشتمل تھی جو کہ چنی گوٹھ چکر سے میلاد چوک پر پہنچی ، ریلی کے شرکاء نے پاکستان کا پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ، میلاد چوک میں پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے جھومر ڈالی اور آتش بازی کی ، ریلی کے شرکاء پرجوش تھے اور پاک افواج اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ ، سابق وائس چیئرمین یوسی چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر ،ملک محمد ایوب نائچ ، سابق کونسلر جام سعید لاڑ ، سابق کونسلر ملک غلام قادر گھلو ، چوہدری اکرام الحق ، مقامی بزنس مین راؤ رضوان علی ، چوہدری عبدالغفار کھاد والے ، رانا محمد فاروق ، سردار اللّٰہ نور خان ، حاجی محمد اقبال مغل ،سردار غازی خان ، حافظ محمد عباس ،رانا ساجد غفار ، عبد الحفیظ فہیم ، حاجی محمد عارف ، سید فہیم شاہد ہاشمی اور سردار طارق خان عباسی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے