Advertisements

چنی گوٹھ قتل یا خود کشی ، پولیس کے لئے خاتون کی موت معمہ بن گئی

Chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) قتل یا خود کشی ، پولیس کے لئے خاتون کی موت معمہ بن گئی ، تفصیل کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ کے علاقہ چک کہل کی رہائشی خاتون شمیم مائی زوجہ سیفل نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی جبکہ ورثاء کا موقف ہے کہ خاوند نے اپنی بیوی کو زبردستی زہر پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ، اطلاع ملنے پر چنی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور مقامی پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements