چنی گوٹھ: مقامی شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بیماریاں پھیلنے لگیں
گزشتہ سال شوگر ملز انتظامیہ نے چمنیوں میں فلٹر لگانے کا وعدہ کیا تھا مگر اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مقامی شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے جس سے نزلہ، زکام، اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں ، اس سلسلے میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سموگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے مگر مقامی شوگر ملز کی چمنیوں میں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے ، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے احتجاج پر شوگر ملز انتظامیہ نے چمنیوں میں فلٹر لگانے کا وعدہ کیا تھا مگر اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ، انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز کی چمنیوں سے راکھ اور کیری قریبی علاقوں میں گرتی ہے صبح اٹھنے پر گھروں کے صحن میں پڑی ہوئی ہر چیز راکھ سے کالی ہو جاتی ہے اور قریبی گھروں کی چھتیں بھی راکھ سے بھری رہتی ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔