Advertisements

لعلو نائچ میں روڈ کے قریب 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ورثاء کا پولیس اور مخالفین پر قتل کرنے کا الزام

chanigoth incident
Advertisements

مظاہرین کا شاہراہ پر احتجاج ، اے ایس پی حسیب جاوید میمن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے میرٹ پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی

چنی گوٹھ(نامہ نگار) چنی گوٹھ کے علاقہ لعلو نائچ میں روڈ کے قریب 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ورثاء کا مبینہ طور پر  پولیس اور مخالفین پر قتل کرنے کا الزام 

Advertisements

 مظاہرین کا شاہراہ پر احتجاج ، چنی گوٹھ شاہی روڈ بلاک کردی اے ایس پی احمد پور شرقیہ ، پولیس نفری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئےمظاہرین کا  انصاف نہ ملنے تک شاہراہ نہ کھولنے کا اعلان 55 سالہ اللہ وسایا کا ہمسایہ کے ساتھ پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا۔ میرٹ پر تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اے ایس پی  حسیب  جاوید میمن کی متاثرین کو یقین دہانی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات موضع لعلو نائچ کے رہائشی اللّٰہ وسایا کی لاش برآمد ہوئی تو ورثاء نے رکاوٹیں کھڑی کر کے چنی گوٹھ لیاقت پور روڈ بلاک کر دی ۔ سڑک تقریباً تین گھنٹے تک بلاک رہی ۔ اے ایس پی احمد پور شرقیہ حسیب  جاوید میمن اور سرکل پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ اللّٰہ وسایا کو پولیس اور مخالفین نے قتل کیا ہے ۔ مگر اے ایس پی نے میرٹ پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا کر سڑک کھلوا دی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دی ۔ اے ایس پی کے مطابق قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ۔