چنی گوٹھ ہاکی کلب نے نواب شاہ میں تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی

Advertisements
راؤ سعد کو شاندار کھیل پر "مین آف دی سیریز” قرار دیا گیا، میچز کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹیم کٹ کے انعامات تقسیم کیے گئے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ ہاکی کلب نے نواب شاہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ ایک پسماندہ علاقے کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ لیول کی مضبوط ٹیم کو شکست دینا نہ صرف پاکستان میں موجود ہاکی ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ چنی گوٹھ کے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور عزم کا واضح عکاس بھی ہے۔ راؤ سعد کو شاندار کھیل پر "مین آف دی سیریز” قرار دیا گیا، جبکہ ونر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچز کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹیم کٹ کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
Advertisements