چنی گوٹھ میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود، 25 سال سے چھوٹے گراؤنڈ میں کھیلنے پر مجبور
چنی گوٹھ میں ہاکی کا باقاعدہ اور معیاری گراؤنڈ تعمیر کیا جائے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر نہیں کر پا رہے
ہاکی کے کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شائقین کا عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم ہاکی کا باقاعدہ گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث مقامی ہاکی کے کھلاڑیوں اور شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ 25 سال سے ہاکی کے کھلاڑی ایک چھوٹے گراؤنڈ میں کھیلنے پر مجبور ہیں، جہاں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث انہیں پریکٹس اور کھیل کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چنی گوٹھ میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہونے کے باوجود مناسب گراؤنڈ اور سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر نہیں کر پا رہے۔ کھیلوں کے میدان نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاکی کے کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شائقین نے عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چنی گوٹھ میں ہاکی کا باقاعدہ اور معیاری گراؤنڈ تعمیر کیا جائے تاکہ گزشتہ 25 سال سے چھوٹے گراؤنڈ میں کھیلنے پر مجبور نوجوانوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں اور علاقے میں موجود ہاکی کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے

