Advertisements

چرواہا بکری گٹر میں سے نکالتے ہوئے سانس گھٹنے سے جاں بحق

Chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ شہر کا رہائشی 21 سالہ محمد پرویز مدرسہ اہلحدیث کے پیچھے بکریاں چرا رہا تھا کہ اس کی بکری گٹر میں گر گئی
ریسکیو 1122 ا نے چرواہے محمد پرویز کو گٹر سے نکال کر آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دیا جہاں  ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی

چنی گوٹھ (نامہ نگار)چرواہا بکری گٹر میں گرنے سے اسے نکالتے ہوئے سانس گھٹنے سے جاں بحق ، ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ نے اس کو گٹر سے نکال کر آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کیا تو وہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ شہر کا رہائشی 21 سالہ محمد پرویز تھانہ روڈ پر مدرسہ اہلحدیث کے پیچھے بکریاں چرا رہا تھا کہ اس کی بکری گٹر میں گر گئی وہ بکری کو نکالنے کے لئے گٹر میں اتر گیا اور واپس نہ نکل سکا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے چرواہے محمد پرویز کو گٹر سے نکال کر آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

Advertisements