Advertisements

چنی گوٹھ: گھریلو جھگڑے پر خاتون کا انتہائی قدم، ماں اور بیٹی جاں بحق، بیٹے کی حالت تشویشناک

Chanigoth
Advertisements

نواحی علاقے ٹاہلی والا میں گھریلو جھگڑے کے باعث ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 35 سالہ شکیلہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

 شکیلہ بی بی  نے اپنے دو کمسن بچوں کو بھی زہر کھلا دیا۔ہ شکیلہ بی بی اور ان کی دو سالہ بیٹی عمارہ بی بی زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئیں،

Advertisements

چار سالہ بیٹا امیر حمزہ کی حالت تشویشناک ہے،۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے،پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) تھانہ چنی گوٹھ کے نواحی علاقے ٹاہلی والا میں گھریلو جھگڑے کے باعث ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جبکہ اپنے دو کمسن بچوں کو بھی زہر کھلا دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق 35 سالہ شکیلہ بی بی اور ان کی دو سالہ بیٹی عمارہ بی بی زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ چار سالہ بیٹا امیر حمزہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے گھر پر جمع ہو گئی۔