چنی گوٹھ: کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر نامعلوم 65 سالہ خاتون جاں بحق
Advertisements
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ اوور ہیڈ برج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کے نیچے آکر تقریباً 65 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے خاتون کی شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری کر دی ہیں۔
Advertisements

