Advertisements

چنی گوٹھ: پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، ساتھی فرار

"Chani Goth: Police encounter — one dacoit injured by his own accomplices' gunfire, accomplices flee."
Advertisements

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت فخر عباس عرف فخری سکنہ چنی گوٹھ کے نام سے ہوئی ہے

فرار ہونے والے ملزمان میں رضوان عرف راجو، شہباز عرف عمیر ڈان اور رانا عرفان عرف بکر شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) گزشتہ شب کے ایل پی روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوگر ملز روڈ نزد سیم نالہ پر ریڈ کیا۔ ایس ایچ او سید فضل عباس شاہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم جیسے ہی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیم نالہ کی آڑ لے کر پوزیشن سنبھالی اور ملزمان کو ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کی بار بار وارننگ دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں موقع پر گر گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت فخر عباس عرف فخری سکنہ چنی گوٹھ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ اس کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان میں رضوان عرف راجو، شہباز عرف عمیر ڈان اور رانا عرفان عرف بکر شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔