چنی گوٹھ ہاکی کلب کے کپتان راؤ سلطان احمد صابر کا 10 عدد ہاکی بالز کا تحفہ کلب کو پیش
رواں ماہ نواب شاہ، سندھ میں شیڈول سہ روزہ ہاکی سیریز میں راؤ سلطان احمد صابر ایک بار پھر چنی گوٹھ ہاکی کلب کی قیادت کریں گے۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ ہاکی کلب کے سینئر کھلاڑی و کپتان راؤ سلطان احمد صابر نے کلب کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے فروغ کے لیے 10 عدد ہاکی بالز بطور تحفہ کلب کو پیش کر دیں۔راؤ سلطان احمد صابر نہ صرف چنی گوٹھ ہاکی کلب کے نامور اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں کھیل کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی جانب سے ہاکی بالز کا تحفہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یقیناً حوصلہ افزا اقدام ہے۔
رواں ماہ نواب شاہ، سندھ میں شیڈول سہ روزہ ہاکی سیریز میں راؤ سلطان احمد صابر ایک بار پھر چنی گوٹھ ہاکی کلب کی قیادت کریں گے۔ کلب کے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھرپور محنت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔

