چنی گوٹھ: ذاتی رنجش پر فائرنگ، علی اکبر ولد معشوق حسین جاں بحق، مقدمہ درج
موضع ارائیں والا، بستی بلوچاں نزد بائی پاس چنی گوٹھ میں مبینہ طور پر ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) موضع ارائیں والا، بستی بلوچاں نزد بائی پاس چنی گوٹھ میں مبینہ طور پر ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق علی اکبر ولد معشوق حسین قوم بلوچ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ حمزہ ولد اسماعیل قوم پنوار مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوا اور علی اکبر پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں علی اکبر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ ٹول پلازہ کے قریب پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر چنی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

