Advertisements

کیمسٹ یونین چنی گوٹھ کا سالانہ اجلاس صدر محمد اکرم مسلسل پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب

Chemist Union Chanigoth
Advertisements

سالانہ اجلاس میں عبدالقیوم سرپرستِ اعلیٰ، محمد انور چیئرمین، احمد علی نائب صدر، محمد عمران جنرل سیکرٹری، محمد راشد انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عبدالستار فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے


چنی گوٹھ (نامہ نگار)کیمسٹ یونین چنی گوٹھ کا سالانہ اجلاس چنی گوٹھ اسٹیشن پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چنی گوٹھ کے کیمسٹ برادری نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران کیمسٹ برادری نے صدر محمد اکرم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسلسل پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ شرکاء نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کیمسٹ برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Advertisements

اجلاس میں دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب کیا گیا، جن میں عبدالقیوم سرپرستِ اعلیٰ، محمد انور چیئرمین، احمد علی نائب صدر، محمد عمران جنرل سیکرٹری، محمد راشد انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عبدالستار فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔اجلاس میں عبدالغفور، شہزاد عبدالغفور، محمد راشد، محمد عثمان، ملک عمران، خادم حسین، ضیاء الرحمن، واجد کلیار، محمد عابد ینگ، راحیل انور، صہیب عبدالستار، شہزاد اشرف، چوہدری اعجاز اور دیگر کیمسٹ حضرات نے شرکت کی۔آخر میں شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یونین کے پلیٹ فارم سے باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔